مردان ،زباتی تکرار پراندھادھندفائرنگ سے باپ بیٹاجاں بحق

جمعرات 24 جون 2021 18:20

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2021ء) مردان کے شہری علاقہ کورغ میں زباتی تکرار پراندھادھندفائرنگ سے باپ بیٹاجاں بحق،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب،تھانہ صدرمیں باپ بیٹوں سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز مردان کے شہری علاقہ کورغ میں رکشہ سٹینڈ کے تنازعہ پر زبانی تکرار کے بعد محمدحسین،سردارحسین اقبال حسین ،شاہ حسین پسران ثمرداد اور ثمرداد ولد مظفرساکنان کورغ نے اندھادھندفائرنگ کرکے حکم خان ولدغفور اور زبیرولدحکم خان کوقتل کردیا ۔

باپ بیٹازبانی تکرار کے بعد شکوہ کرنے کیلئے آئے تھے،ریسکیو1122 نے نعشیں ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیئے گئے جہاں ضروری پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کردی گئی،جبکہ مقتول حکم خان کے بیٹے فاروق کی رپورٹ پر تھانہ صدرمیں وقوعہ کی ایف آئی آر درج کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں