محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن کی کارروائی ،2016 میں کچہری خودکش دھماکے کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا

جمعرات 8 جولائی 2021 18:49

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2021ء) محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے سال 2016 میں مردان کچہری خودکش دھماکے کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا۔مردان کچہری خود کش دھماکے میں تین پولیس اہلکاران، 10شہری شہید جبکہ تین پولیس اہلکاران اور 47 شہری زخمی ہوچکے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ مردان کچہری خودکش دھماکے کے مرکزی ملزم ومجرم اشتہاری دہشت گردتلاوت عرف خٴْلا ولد میاں سید سکنہ عنایت کلے باجوڑ جو بمقام غازی بابا چوک محب بانڈہ علاقہ تھانہ گڑھی کپورہ مردان میں دہشت گردی کی غرض سے موجود ہے ۔

دہشت گرد کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے کر دہشت گرد تلاوت عرف حٴْلا ولد میاں سید سکنہ عنایت کلے باجوڑ کو گرفتار کرکے جس تفتیش جاری ہے اور مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہے ۔اس کے علاوہ سی ٹی ڈی مردان ریجن نے قبل ازیں مردان کچہری خودکش دھماکے میں مطلوب دیگر اہم ملزمان الف گل ولد غا نٹول ،سید رحمن و محمد خان پسران الف گل ساکنان مصری آباد مردان اور واخر ولد اکبر خان سکنہ سرو کلے شبقدر چارسدہ کو گرفتار کرکے چالان عدالت کئے ہیں۔

مردان شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments