ْمحکمہ انسداد دہشتگردی مردان کی کارروائی کالعدم ،تحریک طالبان پاکستان کے 2 اہم دہشت گرفتار کرلئے

منگل 27 جولائی 2021 17:20

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 اہم دہشت گرفتار کرلئے ،دہشت گرد وں کے قبضہ سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ دہشتگرد نہاد علی 14 جبکہ فرہاد علی 4 دہشتگردی کے مقدمات میں سی ٹی ڈی مردان ریجن کو مطلوب تھے،صوبائی حکومت نے دہشتگرد نہاد علی کے سر کی قیمت ستر لاکھ جبکہ فرہاد کے سر کی قیمت چالیس لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مجرمان اشتہاری نہاد علی عرف یاسر ولد عبدالستار سکنہ قاسم علاقہ تھانہ طورو مردان جو کہ سی ٹی ڈی مردان ریجن کو 14 دہشت گردی کیمقدمات جبکہ فرہاد علی عرف عبدالرحمن ولد گل نبی سکنہ تورڈھیر ضلع صوابی سی ٹی ڈی مردان ریجن کو 04 دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

(جاری ہے)

امروز بمقام اسڑ خوڑ علاقہ تھانہ چورہ مردان سے گرفتار کرکے جن کے قبضہ سے ڈھائی کلو بارودی مواد بمعہ پرائما کارڈ ،سفیٹی فیوز ،ڈیٹو نیٹر ،02 عدد ہینڈ گرنیڈ،ایک ضرب پستول 30 بور بمعہ 07 عدد کارتوس اور 6 عدد موبائل فونز مختلف قسم برآمد کرکیجن کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر ہوکر ، مذکورین بالا دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان محسن قادر گروپ سے ہیں۔مجرم اشتہاری نہاد علی عرف یاسر کی صوبائی حکومت نے سر کی قیمت 7 ملین مقرر کی ہے جبکہ مجرم اشتہاری فرہاد عرف عبدالرحمن کی بھی صوبائی حکومت نے سر کی قیمت 4 ملین مقرر کی ہے ۔ ملزمان کی انٹروگیشن جاری ہے جن مزید اہم انکشافات متوقع ہے ۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں