افغان طالبان نے پاکستان میں ایک پتہ بھی نہیں توڑا، علی محمد خان

افغان طالبان پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، کوئی بھی شخص اپنے گھر کو آگ نہیں لگاتا، وزیرمملکت

ہفتہ 28 اگست 2021 22:45

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2021ء) وزیرمملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے پاکستان میں ایک پتہ بھی نہیں توڑا، وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اور علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان کو افغان طالبان سے کوئی خطرہ نہیں کیونکہ انہوں نے آج تک پاکستان میں ایک پتہ بھی نہیں توڑا۔

(جاری ہے)

علی محمد خان نے کہا کہ افغان طالبان پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، کوئی بھی شخص اپنے گھر کو آگ نہیں لگاتا۔وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ افغانستان سے غیر ملکی طاقتوں کے انخلا کے بعدعمران خان بہت خوش ہیں کیونکہ اٴْن کی کہی ہر ایک بات لفظ بہ لفظ سچی ثابت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان قوم اپنے ملک کا اقتدار دینے کا فیصلہ اپنی مرضی سے خود کریگی، پاکستان خوشی کیساتھ بڑے بھائی کا کردار ادا کرے گا۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں