مردان: سینئر صحافی رحیم اللّٰہ یوسف زئی سپردِ خاک

جمعہ 10 ستمبر 2021 23:04

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2021ء) سینئر صحافی اور ماہرِ افغان امور رحیم اللّٰہ یوسف زئی کو خیبر پختون خوا کے ضلع مردان میں نمازِ جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔رحیم اللّٰہ یوسف زئی کی نمازِ جنازہ مردان میں انذرگئی کاٹلنگ کے علاقے خان ضمیر بانڈہ میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

نمازِ جنازہ کے بعد سینئر صحافی رحیم اللّٰہ یوسف زئی کی تدفین خان ضمیر بانڈہ میں واقع ان کے آبائی قبرستان میں کر دی گئی۔ پاکستان کے قومی ایوارڈ یافتہ نامور صحافی، دی نیوز انٹرنیشنل پشاور کے بیور چیف، کالم نگار، دفاعی تجزیہ نگار، ایشیائی سیاست اور افغان امور کے ماہر رحیم اللّٰہ یوسف زئی علالت کے باعث گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں