بغدادہ سے تعلق رکھنے والے معذور شخص محمد طارق نے کرایہ داروں سے گھر واگزار کرنے کا مطالبہ کردیا

جمعرات 23 ستمبر 2021 23:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) مردان کے علاقہ بغدادہ سے تعلق رکھنے والے معذور شخص محمد طارق نے کرایہ داروں سے گھر واگزار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغدادہ میں انکے گھر پر کرایہ دار قابض ہو گئے ہیں جبکہ قابضین انکو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مردان کے علاقہ بغدادہ سے تعلق رکھنے والے معذور شخص محمد طارق نے کہا کہ انہوں نے شہناز اور فوزیہ نامی خاتون سے گھر لیا جس کے دستاویزات انکے پاس موجود ہیں انہوں نے بتایا کہ مردان میں واقع انکے گھر پر خان بادشاہ اور انکے خاندان والوں نے قبضہ کیا ہے جنکو انکے رشتہ داروں مہتاب گل،منصور اور مصور سمیت دیگر کی مدد حاصل ہیں انہوں نے کہا کہ وہ ایک معذور شخص ہے جبکہ انکے بھائی بھی بیمار ہے اور انکو شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ گھر میں موجود کرایہ دار اور انکے سہولت کا ان پر جھوٹے مقدمات بھی درج کر رہے ہیں انہوں نے مقامی پولیس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مقامی پولیس مخالفین کیساتھ ملی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کئی بار ڈی آئی جی مردان سے ملنے کی وشش بھی کی مگر باہر تعینات پولیس اہلکار انکو ملاقات کے لئے نہیں چھوڑ رہے ہیں انہوں نے وزیر اعی خیبر پختونخوا ،چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ،آئی جی پولیس سمیت مقامی اعلی افسران سے مطالبہ کیا کہ انکے گھر کو قابضین سے واگزار کرکے انکو تحفظ فراہم کی جائے

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں