مردان ڈویژن میں تمام سرکاری زمین قابضین سے واگزار کرانے کے لئے حکومت مختلف آپشن پر غور کر رہی ہے،معاون خصوصی محمد ظہور شاکر

منگل 26 اکتوبر 2021 21:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2021ء) مردان ڈویژن میں تمام سرکاری زمین قابضین سے واگزار کرانے کے لئے حکومت مختلف آپشن پر غور کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اوقاف،حج اور مذہبی امورمحمد ظہور شاکر نے مردان میں محکمہ اوقاف کی زمین پرغیر قانونی قبضے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری اوقاف خیام حسن، کمشنر مردان عبدالجبار شاہ،ڈپٹی کمشنر مردان، ڈی پی او مردان،اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی،ایڈمنسٹریٹر اوقاف مردان محمد یوسف اور دیگر حکام نے شرکت کی، اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر مردان میں چھتیس ہزار(36000) کنال اوقاف کی زمین پر تجاوزات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ سب سے پہلے لوگوں میں ایساشعور اجاگر کیا جائے تاکہ وہ اپنے آپ کو محکمہ اوقف کے ساتھ دو ہفتے کے اندر اندر رجسٹر کریں اور اپنے آپ کو ریگولرائز کریںتاہم اس پر عمل نہ کر نے کی صورت میں حکومت ان کے خلاف سخت ایکشن لے گی اس حوالے سے معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت کسی بھی شخص کو بے گھر نہیں کرنا چاہتی لیکن سرکاری زمین پر آباد تمام لوگ قانونی کاروائی سے بچنے کے لئے اپنے آپ کو محکمہ اوقاف کے ساتھ رجسٹر کریں۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں