مردان انتظامیہ کی نقل کیلئے پاکٹ گائیڈ فروخت کرنیوالے بک سیلرز کیخلاف کارروائی، 8 دکانیں سیل کردی گئیں

طلبا میں نقل کے رجحا ن کی حوصلہ شکنی کیلئے بک سیلرزایسی سر گر میوں کو روکنے کیلئے مثبت ،اخلاقی کردار ادا کریں ، اسسٹنٹ کمشنر

منگل 17 مئی 2022 21:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء)مردان میں میٹرک کے جاری امتحانات کے مو قع پر نقل کے لئے استعمال ہونے والے پاکٹ گائیڈ فروخت کرنے والے بک سیلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی8دکانیں سیل کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مردان محمد شجعین وسطڑو نے مختلف بک سیلرز دکا نوں پر چھاپے مارے اور بھاری تعداد میں نقل کے لئے استعمال ہونے والے پاکٹ گائیڈ بر آ مد کئے، تمام پاکٹ گائیڈز کو قبضہ میں لے کر متعلقہ دکانوں کو سیل کر دیا گیا ۔

اے سی کا کہنا ہے کہ پاکٹ گائیڈ کتب سے نہ صرف طلبا پر برے اثرات مرتب ہورہے ہیں بلکہ اس سے امتحانات میں نقل کے رجحان کی بھی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میٹرک امتحانات کے دوران اس امر پر کڑی نظر رکھی جائے گی کہ طلبا پاکٹ گائیڈز کا استعما ل نہ کرسکیں۔انہوں نے بک سیلرزدکا نوں کے ما لکان کو خبردار کیا کہ وہ اپنے دکا نوں پر اس قسم کے سر گر میوں کو روکنے کے لئے مثبت اوراخلاقی کردار ادا کریں تا کہ طلبا میں نقل کے رجحا ن کی حوصلہ شکنی ممکن ہو سکے ۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں