مردان، ٹریفک حادثے میں 2افراد جاں بحق ، 6شدید زخمی ہوگئے

جمعرات 23 جون 2022 21:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2022ء) مردان میں کاٹلنگ روڈ قاضی آباد کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے 2 میں افراد جاں بحق اور 3 خواتین سمیت6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو1122 کے مطابق فلائنگ کوچ اور تیز رفتار چنگچی کے آپس میں ٹکرانے کے باعث حادثہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 کی تین ایمبولینسیں اور میڈیکل ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔حادثے میں محب اللہ سکنہ سوات اور سیلم سکنہ کاٹلنگ جاں بحق جبکہ زخمیوں میں زرین سکنہ مردان،عابد سکنہ کاٹلنگ،بشیر سکنہ کاٹلنگ، مسما ش،مسماب،مسماث شامل ہیں۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں