عیدالاضحی کے چھٹیوں کے دوران 7,633 مریضوں کا معائنہ اور 10,812 مریضوں کے لیبارٹری ٹسٹ کیے گئے

بدھ 13 جولائی 2022 23:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2022ء) مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) ہسپتال میں عیدالاضحی کے چھٹیوں کے دوران 7,633 مریضوں کا معائنہ اور 10,812 مریضوں کے لیبارٹری ٹسٹ کیے گئے جبکہ کورونا کے 38 اور ایک ڈینگی مریض کا علاج بھی کیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق عید کے چھٹیوں کے دوران شعبہ میڈیکل، سرجیکل، نیوروسرجری، آرتھوپیڈک، ای این ٹی، شعبہ اطفال، شعبہ زچہ وبچہ،ای این ٹی، امراض چشم، امراض سینہ،دماغ، معدہ مکمل طور پر فعال رہے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں72 آپریشنز سمیت 498 مختلف نوعیت کے پروسیجرزبھی کیے گئے۔اسی طرح 2427 مریضوں کے سٹی سکین، الٹراساونڈز اور ایکسرے کیے گئے۔انتظامیہ کے مطابق بہتر اور موثر حکمت عملی کے تحت مریضوں کو صحت سہولت پلس پروگرام کے ذریعے مفت علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی بھی جاری ہی جس کے تحت 267 مریضوں کو ایڈمٹ کیا گیا جن میں 71 مریضوں کے اس سہولت کے ذریعے آپریشنز بھی کئے گئے۔عید کی چھٹیوں کے دوران ہسپتال کی شعبہ زچہ وبچہ میں 173 بچوں کی پیدائش ہوئی۔انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں عید کی چھٹیوں کے دوران مریضوں کو علاج معالجے کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام شعبوں میں ڈاکٹرز کی ڈیوٹیاں لگائی گئی تھیں۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں