تعلیم کے فروغ اور طلباء کے حوصلہ افزائی کے لئے ''ستورے دا مردان'' پروگرام کو دوبارہ بحال کیا جائے گا ،میئر مردان حمایت اللہ مایار

جمعہ 22 جولائی 2022 22:20

Fپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2022ء) میئر مردان حمایت اللہ مایار نے کہا کہ تعلیم کے فروغ اور طلباء کے حوصلہ افزائی کے لئے ''ستورے دا مردان'' پروگرام کو دوبارہ بحال کیا جائے گا جس کے تحت طلباء کو وظائف و انعام دئیے جائیں گے۔ وہ سٹی لوکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اجلاس کی صدارت پریذائیڈنگ آفیسر بابر خان نے کی ۔

اجلاس میں منتخب بلدیاتی نمائندوں، سرکاری افسران اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔میئر مردان نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ مالی سال اور آئندہ مالی کا انداز لگا کر ممبران کے سفارشات اور رائے کے بعد قانون کے مطابق نیبرہوڈ کونسل اور ویلج کونسل کے بعد سٹی لوکل کونسل میں بجٹ پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں شہر کی صفائی اور ترقیاتی کاموں کے لئے رقم مختص کیے جائیں گے اور ٹی ایم اے اور دیگر محکموں کے لئے نئی مشینیں خریدیں جائینگے۔

(جاری ہے)

میئر مردان نے کہا روزانہ مردان کے لئے رقم مختص کئے جائیں گے جس کے تحت غریب طلباء کے لئے سٹیشنری اور یونیفارم مہیا کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیشریز کے ڈیویلپمنٹ کے لئے لوگوں کو گھروں 1 مرلہ پر مشتمل مچھلیوں فارموں کے لئے قرضے دیئے جائیں گے جس میں پچاس فیصد مرد و خواتین کو معاشی طور پر مستحکم کرنے لئے پچاس فیصد قرضے خواتین کو دیئے جائیں گے۔

میئر مردان نے کہا کہ زرعی ترقی و بحالی کے لئے زمینداروں کے نئے پروگرام شروع کئے جائیں گے تاکہ زراعت کو فروغ ملے اور اس کے ساتھ ساتھ لائیو سٹاک کے حوالے سے بھی چھوٹے زمینداروں کے ساتھ امداد کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے لئے خصوصی طور پر کمیونٹی سنٹر اور سکل سینٹر بنائے جائیں جہاں خواتین کو دستکاری، کمپوٹر اور دیگر جدید ہنر سکھائے جائیں گے۔

اور مردان میں قائم خواتین کے لئے قائم دارامان کو مزید بہتر کئے جائیں گے۔ اور وہاں موجود خواتین کے خودمختاری کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔میئر مردان حمایت اللہ مایار نے کہا کہ سپورٹس کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں گے اور کھیلوں کے فروغ کے لئے نوجوانوں کے لئے گراؤنڈ بنائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنے اور ان کے آگاہی کے لئے مختلف ٹورز، کانفرنس، ورکشاپ کئے جائیں گے۔

ایکسچینج پروگرام کے تحت ان کو اعلیٰ تعلیم کے لئے دیگر صوبے بیجھے جائیں گے اور نوجوانوں کو باہنر کرنے لئے ان کو فری لانسنگ، ایمازون اور دیگر جدید سکل سیکھانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔میئر مردان نے مزید کہا کہ پچھلے ضلعی دورِ حکومت کی طرف اس بار بھی سٹی لوکل گورنمنٹ سائنس میلے کئے جائیں گے جہاں سرکاری اور نجی سکولوں کے طلباء اپنے ایجادات دنیا کے سامنے لا سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے موجودہ سگنلز کو فنکشنل کرنے اور ٹریفک نظام کو مزید بہتر کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔میئر مردان نے خطاب کرتے ہوئے کہا سوشل ویلفیئر کے ذریعے مستحق خاندانوں، خواتین اور بچوں کے امداد کئے جائیں گے۔ اس کے علاؤہ پیدائش میں مناسب وقفہ اور دیگر آگاہی پروگراموں کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔مساجد میں لائبریریاں بنائی جائی گی جہاں آسان تفاسیر، انسانی حقوق، معاشرتی مسائل اور اسلامی تعلیمات کے مطابق ان کے حل کے حوالے سے مختلف کتابیں رکھی جائی گی تاکہ مقامی لوگ اس سے مستفید ہو۔

اس کے علاؤہ حجروں میں پختون ثقافت، تاریخ اور پختونوں کے رہنماؤں کے بارے میں کتابیں رکھی جائی گی۔انہوں نے کہا کہ مقامی نمائندوں کے آگاہی کے لئے ٹرینگ سیشن اور دورے کرائے جائیں گے ۔اجلاس میں ممبران نے تعلیمی سرگرمیوں، نکاسی مسائل، سکل سنٹر کے اور بجٹ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں