عالمی یوم آزادی موسیقی کے حوالے سے مردان میںتقریب 3 مارچ کو منعقد ہوگی

جمعہ 24 فروری 2017 12:15

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) کلچر جرنلسٹس فورم مردان کے زیر اہتمام عالمی یوم آزادی موسیقی کے حوالے سے بڑی تقریب 3 مارچ کومردان میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اجلاس ضلعی ڈپٹی کنوینئر عبداللہ شاہ بغدادی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیاگیا کہ اس سال عالمی یوم آزادی موسیقی کا عنوان موسیقی میں خواتین کا کردار کے حوالے سے منانے کیلئے تیاریاں شروع کردیں ہیں۔ تقریب کو شایان شان طریقے سے منایا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں