فٹ بال کے فروغ اور اور ترقی کیلئے حکومت عملی اقدامات کرے، ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی

بدھ 18 جولائی 2018 12:55

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) خدائی خدمتگار ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی نے کہا کہ فٹ بال عالمی کھیل ہے اوراس کھیل کے فروغ اور اور ترقی کیلئے حکومت عملی اقدامات کرے اور صوبے کے تمام ڈویژن میں فٹ بال گروانڈ قائم کئے جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونس سٹیڈم مردان میں انٹر ڈسٹرکٹ سپر فٹ بال کپ ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرانٹر ڈسٹرکٹ سپر فٹ بال کپ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر نعمت گل،خیر الامین جبل اور صادق شاہ بھی موجود تھے۔ اس ٹورنامنٹ میں صوبے بھر کی58ٹیمیں شامل ہیں۔ ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں کا اصل مقصد نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ کھیلوں کی سرگرمیاں مہیا کرنا ہے تاکہ کھلاڑی سپورٹس میں مشغول رہے اور دیگر برائیوں سے بچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کود کی سرگر میوں میں حصہ لینا وقت کی اہم ضرورت ہے اور والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو پڑھائی کیساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کی طرف بھی راغب کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں