مردان سٹارز کرکٹرز کی آل پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پہلی جیت

پیر 11 نومبر 2019 17:58

مردان سٹارز کرکٹرز کی آل پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پہلی جیت
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2019ء) مردان سٹارز کرکٹرز کی آل پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پہلی جیت،منصور کرکٹ گراونڈ پشاور میں کھیلے گئے آل پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں مردان سٹارز کر کٹرز نے خزانہ ڈھیری پشاور کو 39 رنز سے شکست دیدی،مردان سٹارز کے کپتان احمد سید نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے مقررہ 20 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز سکور کئے جس میں احمد سید نے 91 عارف شاہ نے 50 اور خلیل نے 20 رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

خزانہ ڈھیری کی طرف سے جانی نے 3 وکٹیں حاصل کئے،جواب میں خزانہ ڈھیری کی پوری ٹیم 20 اوورز میں 170 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی،کامران تاجک نے 27 رنز سکور کئے،مردان سٹارز کی طرف سے نوجوان لیگ سپنر دانیال احمد نے تین وکٹیں جبکہ فیصل نے دو،منصور،ارادعلی اور حمزہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کیں،مردان سٹارز کے کپتان احمد سید کو شاندار بیٹنگ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا اس موقع پر مردان سٹارز کے منیجر عارف مردانوی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں