مستونگ ،سلطان شہید چوک پر دستی بم حملہ ،15افراد زخمی ،3شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:07

کوئٹہ+مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) ضلع مستونگ میں سلطان شہید چوک پر دستی بم حملے کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوگئے ، 3شدید زخمیوںکو کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب تقریباً7بجے کے قریب مستونگ بازار سلطان شہید چوک پر نا معلوم افراد نے دستی بم پھنکاجو زوردار دھما کے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 15افراد جن میں سمیع اللہ ،عبدالعزیز ،فراز احمد ،سعداللہ ،محمد دین ،نثا احمد ،حسین بخش ،زبیر احمد ،حاجی علی حیدر ،لعل محمد ،عمران ،فیض محمد ،شعیب احمد ،عبدا لقدیر ،خلیل احمد شامل ہیں زخمی ہوگئے ،جنہیں ڈی ایچ کیو مستونگ اور نواب غوث بخش میموریل ہسپتال مستونگ منتقل کردیا گیا جہاں سی3 شدید زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا ،دھماکے سے 4دکانوں اور 2 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا،واقع کے بعد ایف سی ،پولیس ا ور لیویز نے ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپر یشن شروع کردیا جبکہ علاقے میں تما م چیک پوسٹوں کو الر ٹ کردیا گیا مزید کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں