سانحہ مستونگ،لشکری رئیسانی کا ٹرتھ کمیشن بنانے کا مطالبہ

ملکی پالیسیاں بنانے والے سانحہ مستونگ کے جواب دہ ہیں ،سراج رئیسانی کے بھائی لشکری رئیسانی کی گفتگو

ہفتہ 14 جولائی 2018 14:45

سانحہ مستونگ،لشکری رئیسانی کا ٹرتھ کمیشن بنانے کا مطالبہ
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) مستونگ دھماکے میں شہید ہونے والے سراج رئیسانی کے بھائی لشکری رئیسانی نے واقعے پر ٹرتھ کمیشن بنانے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ ملکی پالیسیاں بنانے والے سانحہ مستونگ کے جواب دہ ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے لشکری رئیسانی نے کہا کہ گزشتہ روز کے واقعے کے جواب دہ وہ ہیں جنہوں نے ملک کی پالیسیاں بنائیں۔انہوں نے کہا کہ اگر اس واقعے پر سنجیدہ ہیں تو ٹرتھ کمیشن بنایا جائے جو روز اول سے ضیا دور سے آج تک کے معاملات کی تحقیقات کرے اور حقائق سامنے لائے تاکہ جو پاکستان کے لوگ بھگت رہے ہیں وہ سامنے آئے۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں