سانحہ مستونگ کا ایک اور زخمی چل بسا،

تعداد 150 ہوگئی

جمعہ 20 جولائی 2018 15:47

سانحہ مستونگ کا ایک اور زخمی چل بسا،
․ مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) مستونگ خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والا ایک اور نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ،اس طر ح سانحے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 150 ہوگئی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ہونے والے خودکش دھماکے میں درجنوں افراد موقع پر ہی شہید ہوگئے تھے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت 15افراد وسپتال پہنچتے ہی زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے ،ْبم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق مستونگ میں ہونے والا دھماکا خودکش تھا،دھماکے میں 16 سے 20کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں