مستونگ، حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی ،داعش بلوچستان کا سربراہ مفتی ہدایت مارا گیا

جمعہ 20 جولائی 2018 20:07

مستونگ، حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی ،داعش بلوچستان کا سربراہ مفتی ہدایت مارا گیا
مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میںکا لعدم تنظیم داعش بلوچستان کا سربراہ مفتی ہدایت مارا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر جمعہ کی صبح قلات میں ایک آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں داعش بلوچستان کا سربراہ مفتی ہدایت مارا گیا۔ ذرائع کے مطابق مفتی ہدایت مستونگ دھماکے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ ایک اور ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران مفتی ہدایت کے دو ساتھی بھی مارے گئے ہیں تاہم فوری طور پر ان کی شناخت نہیں ہو سکی ۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے انتخابی مہم کے دوران سراج احمد رئیسانی سمیت 150 سے زائد افراد خود کش حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں