میونسپل کمیٹی کی بازار میں ناجائز تجاوات کیخلاف کارروائی،متعدد کو جرمانہ

منگل 3 نومبر 2020 17:20

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2020ء) میونسپل کمیٹی کا بازار میں ناجائز تجاوات ریڑیوں کے خلاف کاروائی،متعدد کو جرمانہ اور ریڑیوں کو بازار سے سبزی مارکیٹ منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مستونگ عبدالکریم شیرانی کے سربراہی میں ایس ایچ او سٹی پولیس سعیداحمدرودینی نے مستونگ بازار میں کوئٹہ روڈ پر میونسپل کمیٹی سے بس آڈہ تک روڈ کنارے کڑے سبزی و فروٹ کے ریڑیوں اور دیگر ناجائزتجاوزات کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے سبزی و فروٹ کے تمام ریڑیوں کو بازار سے ہٹاتے ہوئے سبزی مارکیٹ منتقل کردیا۔

اور مختلف مقامات پر ناجائز تجاوزات کے خلاف بھی کاروائی کرکے تجاوزات ختم کردئے اورسبزی مارکیٹ میں سبزی و فروخت کے ریڑیوں کو جگہ بھی الاٹ کردی گئی تجاوزات کے خلاف کاروائی کے دوران متعدد افراد کو بھاری جرمانہ بھی کیاگیااس موقع پرمیونسپل کمیٹی کے ٹیکس برانچ انچارج شاہ محمد، سنیٹری انسپکٹر ملک شارخ خان علیزئی،سی آر ایم ایس انچارج صالح محمدباروزئی ظفرلہڑی و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر انھوں نے کہاکہ شہر میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے پہلے ہی نوٹس جاری کردی گئی تھی مگر نوٹس پر عمل نہیں کیاگیا جس پر آج کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ شہر کی سڑکیں پہلے ہی بہت تنک اور چوٹی ہے اور دوسری جانب دکانداروں اور ریڑی بانوں کی جانب سے ناجائز تجاوزات قائم کرکے بازار مزید تنک کیاگیا تھا جس سے عوام کو سخت مشکلات درپیش تھے اور عوام نے شکایت کی جس پر ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے سخت کاروائی شروع کردی ہے۔انھوں نے کہاکہ شہر میں کسی کو ناحائز تجاوزات قائم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔اور سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں