مستونگ ، سی ٹی ڈی کی کارروائی ، نو مبینہ دہشتگرد مارے گئے

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 13:09

مستونگ ، سی ٹی ڈی کی کارروائی ، نو مبینہ دہشتگرد مارے گئے
مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) ضلع مستونگ کے علاقے روشی میں کائونٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے 9 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے روشی میں آپریشن کیا ہے، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے جس میں 9 کلاشنکوفیں اور 20 کلو دھماکا خیز مواد شامل ہے۔ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں سے پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر، آر پی جی راکٹ اور 2 گولے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں