مستونگ میں میونسپل کمیٹی کی چیئرمین شپ اور وائس چیئرمین پر سیاسی اتحاد' چیئرمین جمعیت علماء اسلام وائس چیئرمین نیشنل پارٹی کا ہوگا

جمعرات 2 جون 2022 21:35

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2022ء) مستونگ میں میونسپل کمیٹی کی چیئرمین شپ اور وائس چیئرمین پر سیاسی اتحاد' چیئرمین جمعیت علماء اسلام وائس چیئرمین نیشنل پارٹی کا ہوگا جمعیت علما اسلام (ف) نیشنل پارٹی بی این پی اور پیپلز پارٹی کے ضلعی قائدین کا مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان،جمعیت علماء اسلام نیشنل پارٹی بی این پی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے میونسپل کمیٹی مستونگ کے چیرمین اور وائس چیئرمین کے لیئے سیاسی اتحاد کے بعد سراوان پریس کلب میں پریس کانفرنس کے ذریعے مشترکہ اعلان کردیاپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ اس وقت میونسپل کمیٹی کے 17وارڈ کونسلرز میں سے چار جماعتی سیاسی اتحاد کو 10 کونسلروں کی حمایت حاصل ہیں مشترکہ پریس کانفرنس میں باقاعدہ اعلان کیا کہ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین شپ جمعیت علماء اسلام جبکہ وائس چیئرمین کا تعلق نیشنل پارٹی سے ہوگا جبکہ بی این پی اور پی پی پی اتحاد کا حصہ ہونگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات سراوان پریس کلب مستونگ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا سعید الرحمان فاروقی،نوابزادہ رئیس خان رئیسانی،نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی نزیر آحمد سرپرہ،،، بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی نزر جان ابابکی پاکستان پیپیلز پارٹی کے ضلعی صدر حاجی ضیاء الحق ابابکی نے خطاب کرتے ہوئے کہ مستونگ شہر کے عوامی مسائل کے حل اور شہر کے ترقی و خوشحالی کے وسیع تر مفاد اور آل پارٹیز اتحاد کو برقرار رکھنے کی خاطر ہم نے صرف میونسپل کمیٹی کے سطح پر اتحاد قائم کیا ہے انھوں نے کہا کہ چار جماعتی اتحاد نے میونسپل کمیٹی کے کل 17 وارڈز میں 10 نشستیوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

اس لیے واضع اکثریت کی بنا پرچاروں بڑی سیاسی جماعتیوں نے اتفاق رائے سے میونسپل کمیٹی کے چیرمین / وائس چیرمین کے عہدوں کو میونسپل کمیٹی میں حاصل کردہ نشستوں کے تناسب سے سیاسی جماعتوں کو نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اسی طرح چار جماعتی اتحاد کے تحت میونسپل کمیٹی مستونگ کے چیرمین کا تعلق جمعیت علماء اسلام سے ہوگا جبکہ وائس چیرمین کا تعلق نیشنل پارٹی سے ہوگا۔

پریس کانفرنس میں پی ڈی ایم اور پی پی پی کے ضلعی قائدین نے مزید کہا کہ کہا کہ ہماری یہ اتحاد اتفاق رائے سیصرف میونسپل کمیٹی کی سطح پر قائم ہوئی ہے۔پریس کانفرنس کے موقع پر سابق ڈسٹر کٹ وائس چیرمین حاجی عزیز آحمد سرپرہ جمعیت کے نائب امیر ڈاکٹر فیصل منان، نیشنل پارٹی کے جنرل سیکریٹری سجاد دہوار،سینئر رہنماء میر سکندر ملازئی،حاجی نزیر بگٹی، ظفر اقبال بلوچ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری جمعیل بلوچ پی پی پی کے سیکریٹری اطلاعات ٹکری احترام الحق شاہوانی، بابو محمد عارف لہڑی حاجی عبدالحلیم سارنگزئی سمیت دیگر بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں