شاہوانی قبائل کا گرینڈ جرگہ ،روڈ حادثات کے خلاف وزیراعلی ہاوس کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ کااعلان

موٹروے پولیس گاڑیوں کی حد رفتار کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ،فوری اقدامات اٹھائے جائیں ، ،نوابزادہ شادین خان شاھوانی

ہفتہ 19 ستمبر 2020 17:09

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) کھڈکوچہ کے علاقے انجری کے مقام پر شاھوانی قبیلے کا ایک گرینڈ جرگہ نوابزادہ شادین خان شاھوانی سردار اسد جان شاھوانی گرینڈ الائنس کے سربراہ حاجی محمد انور شاھوانی و دیگر کے سربرائی میں منعقد ہواجرگہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ موٹروے پولیس گاڑیوں کی حد رفتار کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے کھڈکوچہ کے آبادی کے علاقے میں حد رفرار حوالے سے کوئی سائن بورڈ نہیں ہے این ایچ اے بھی اپنی زمہ داری نہیں نبارہے ہیں ،موٹروے پولیس نے آج تک کسی کوچ کا چالان نہیں کیا اور حادثات کو کنٹرول کرنے کے بجائے صرف چوٹے گاڑیوں سے اپنا چالان کی حد پورا کرنے تک محدود ہوتے ہیں،جبکہ رات کے اوقات میں جب مسافر کوچز اسمبگلنگ کے سامان سے لدھے ہوتے ہیں اور تیز رفتاری کرتے ہوئے لوگوں کو روندتے ہوئے ہوا میں اڑتے ہوئے چلے جارہے ہوتے ہیں اس وقت موٹروے پولیس غائب رہتی ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ مسافر کوچز کے علاوہ مذا ٹرک گاڑیاں جو منڈی کے لئے ٹائم کا مال اٹھاتے ہے اور کنٹینرز بھی تیز رفتاری کے باعث حادثات کا وجہ بنے یوئے ہیں۔اور بے لگام گوڑوں کی طرح گاڑیاں دوڑاتے ہوئے لوگوں کی زندگیاں تباہ کررہی ہیں۔انھوں نے کہاکہ ہمارا لانگ مارچ ان بے لگام ڈرائیوروں کو لگام دینے گاڑیوں میں فوری طور پر ٹریکر لگانے اور ڈرائیورز کا لائسنس چیک کرنے کے حوالے فوری اقدامات اٹھانے کیلئے ہے تاکہ ہم مزید لاشیں نہ اٹھائیں ہم اپنے پیاروں کے لاشیں اٹھا اٹھا کر تک چکے ہیں مگر کسی میں یہ احساس نہیں کے عوام کی زندگیوں کو بچانے کیلئے اہم اور ضروری اقدامات اٹھائیں اب ہم بیحد مجبور ہوگئے ہیں اور اسی لئے لانگ و احتجاج کا راستہ اختیار کررہے ہیں۔

انھوں نے ایم پی اے ،ایم این اے اور اراکین اسمبلی سے روڈ حادثات کے روک تھام کیلئے بل لانے اور قانوسازی کرنے کا بھی مطالبہ کیاگرینڈ جرگہ میں ٹکری نواب خان شاھوانی میر گل جان شاھوانی حاجی جان محمد شاھوانی حاجی محمد ہاشم شاھوانی حاجی منیراحمد شاھوانی ملک لطیف شاھوانی میر عبدالعلیم شاھوانی میر عبدالسلام سمالانی میر مشتاق احمد سمالانی منظور احمد قلندرانی میر عبدالقدوس لہڑی حاجی محمد اسحاق شاھوانی حاجی عبدالقیوم شاھوانی میر پسند خان شاھوانی حاجی عبدالغفار شاھوانی حاجی سید خان شاھوانی میر شبیر لکھی شاھوانی ٹکری محمد عمر شاھوانی ودیگر سینکڑوں مختلف قبائلی عمائدین سمیت مختلف مکاطب فکر لوگوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکیاجرگے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ خونی شاہرا بن چکا ہے جس پر خاصوصا کھڈکوچہ کے علاقے میں حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں جس میں آئے روز قیمتی انسانی جانیں ضائع ہورہی ہیں جبکہ گزشتہ دنوں بھی کھڈکوچہ کے علاقے میں ایک مسافرکوچ اور موٹر کار حادثے میں ایک گھر چار افراد شہید ہوئے تھے۔

قومی شاہراہ پر گاڑیوں کا اسپیڈ لمٹ کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات نظر نہیں آرہیہیں جس کی وجہ ہم اپنے اپنوں کا روزانہ جنازے اٹھااٹھا کر تک گئے اور روزانہ ہمارے گھروں کے چراغ تیز رفتار گاڑی ڈرائیوروں کی غفلط و لاپروائی کی وجہ سے گل ہورہیہیں اب ہم مزید لاشیں نہیں اٹھا سکتے۔۔تمام معززین و معتبرین نے جرگے کے اختتیام پر ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 22ستمبر بروز منگل کو صبح 9 بجے کھڈکوچہ کے علاقے جہاں گزشتہ دنوں کوچ حادثے میں چار جوان شہید ہوئے وہاں سے تمام معززین سیاسی سماجی کارکنانان سمیت تمام مکاطب فکر کے لوگ جمع ہوکر صبح 9 بجے سے لانگ مارچ شروع کیاجائے گا۔

کھڈکوچہ سے شروع ہونے والا لانگ مارچ وزیراعلی ہاوس تک کیاجائے گا اور سخت احتجاج کیاجائے گا۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ آئندہ کسی بھی روڈ حادثے کے مسلے پر نہ بلوچی مہڑھ میں جائینگے اور نہ ہی اس کا فیصلہ کرینگے۔انھوں نے مستونگ کے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ان روڈ حادثات کے روک تھام کیلئے اس احتجاجی لانگ مارچ میں شامل اور اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے اور روڈ حادثات کے خاتمے کیلئے کردار اداکریں۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں