مستونگ دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے افراد میں سے متعدد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی

ہفتہ 14 جولائی 2018 22:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) مستونگ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں سے متعدد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے ، ہفتہ کے روز ہسپتالوں سے ملنے والی معلومات کے مطابق سول ہسپتال اوربولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں مجموعی طور پر 16 افراد کی شناخت نہیں ہوسکی تھی تاہم اس سلسلے میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شناخت کے لئے آمد کا سلسلہ جاری رہا اور امکان ہے کہ آج اتوار تک تمام جاں بحق افراد کی شناخت ہوجائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ دھماکے میں جاں افراد میں سے سول ہسپتال کوئٹہ میں منتقل کی گئی کل 73لاشوں میں سے 8 کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اسی طرح بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کی گئی کل 12 لاشوںمیں سے صرف 3نعشوںکی شناخت ہوسکی ہے ۔

(جاری ہے)

تاہم رات گئے تک مزید نعشوں کی شناخت کی توقع کی جارہی ہے ۔ سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کی لاشوں میں نذر محمد ولد محمد حنیف ، ثناء اللہ ولد محمد حنیف ، عبدالرزاق ، غلام فاروق ولد ملک شاہ ، عبدالستار ولد مراد ، مولاداد ولد ولی محمد ، عبدالباقی ولد عبدالحمید ، عدنان ولد سلطان ، امان اللہ ولد عطاء اللہ ، رحمت الدین ولد شادی خان ، فضل اللہ ، اسفیر احمد ، حبیب اللہ ولد خدائے نذر ، حاجی عثمان ولد محمد یوسف ، جمال الدین ولد محمد شریف ، شیر احمد ولد جان محمد ، منیر احمد ولد نور احمد ، ثناء اللہ ولد رحیم اللہ ، خیر اللہ ولد مبارک ، عبدالنبی ولد غازی شاہ ، علی احمد ولد عبدالحمید ، محمد یونس ولد غازی خان ، امان اللہ ولد دین محمد ، عبیداللہ ولد غلام حیدر ، محمد ہاشم ولد محمد اعظم ، رشید اللہ ولد عبدالغنی ، ظہور شاہ ولد مدد شاہ ، بشیر احمد ولد مدد خان ، سلطان دین ولد احمد خان ، داد محمد ولد حاجی عبدالغفور ، ضیاء الرحمن ولد عبدالرحمن ، نذیر احمد ولد عبدالسلام ، کبیر احمد ولد عبدالخالق ، منظور ولد محمد عثمان ، عبیداللہ ، عبدالسلام ولد محمد شریف ، محمد آصف ولد صلاح الدین ، عبداللہ ولد غلام حیدر ، علائو الدین ولد جمال ، حاجی عزیز اللہ ولد محمد خان ، وزیر محمد ولد داد خان ، عزیز اللہ ولد عبدالحلیم ، محمد اسحاق ولد غلام جان ، عبدالحق ولد محمد جان ، مغیر اللہ ولد واحد بخش ، امان اللہ ولد محمد کریم ، عبداللہ ولد سعداللہ ، سعداللہ ولد دین محمد ، حبیب جان ولد نذر محمد ، خلیل احمد ، محمد خیر ولد محمد خان ، فتح محمد ولد عبدالکریم ، حق نواز ولد عبدالستار ، بابو نذر محمد ولد محمد قاسم ، محمد ولی ولد محمد کریم ، محمد رمضان ولد کمال خان ، حافظ ہدایت اللہ ولد عبدالقادر ، نواب خان ولد حضور بخش ، نیک محمد ولد غلام علی ، میر عالم ، محمد الیاس ولد عبدالکریم، شبیر احمد ولد محمد اسلم ، جمیل احمد ولد شفیع محمد ، کمال الدین جبکہ بی ایم سی منتقل کئے گئے نعشوں میں سے محمد جہانگیر ولد محمد اکبر رودینی ، دوست محمد ولد محمد پکار اور عبدالسلام کی شناخت ہوسکی ہے اس کے علاوہ مستونگ کے نواب غوث بخش میموریل اور سول ہسپتال میں لاشوں کی شناخت عزت اللہ ولد محمد عثمان پرکانی سکنہ کانک ، زیب ولد عبدالباقی محمد زئی سکنہ درینگڑھ ، شمس الدین ولد عبدالقادر پرکانی سکنہ دشت ، حاجی خدائے رحیم ولد حاجی محمد حنیف پرکانی سکنہ درینگڑھ ، حاجی شاہ محمد ولد حاجی تاج محمد پرکانی سکنہ کھڈکوچہ مستونگ ، شاہ جہان ولد خیر جان پرکانی سکنہ کانک ، مولا بخش ولد عبدالستار قوم پرکانی سکنہ کانک ، محمد رمضان ولد محمد علی پرکانی سکنہ کانک ، غلام محی الدین ولد حاجی عظیم خان پرکانی سکنہ مستونگ ، نیاز اللہ ولد نور محمد پرکانی سکنہ کانک ، محمد رحیم ولد سائیں داد پرکانی سکنہ غنجہ ڈھوری مستونگ ، جہانزیب ولد محمد حنیف پرکانی سکنہ غنجہ ڈھوری مستونگ ، عبدالمطلب ولد محراب پرکانی سکنہ کانک ، فاروق ولد حاجی جان محمد سکنہ قادری پمپ دشت ، سیف اللہ ولد عزیز احمد سکنہ منگچر قلات ، محمد عمر ولد محمد کریم پرکانی سکنہ کانک ، جہانزیب ولد عبدالباقی سرمستانی درینگڑھ ، محمد عمر ولد رضا محمد پرکانی سکنہ کردگاپ مستونگ ، خیر جان ولد ساول خان پرکانی سکنہ گوہر آباد ، خیر جان ولد محمد یوسف پرکانی سکنہ گوہر آباد کوئٹہ ، موسیٰ ولد غلام قادر پرکانی سکنہ سریاب روڈ کوئٹہ ، عطاء اللہ ولد محمد حنیف پرکانی ، سکنہ کانک ، لیویز اہلکار جہانگیر ولد محمد اکبر رودینہ سکنہ کردگاپ ، نظام الدین ولد عبدالرحیم پرکانی سکنہ کانک ، معروج ولد عبدالخالق پرکانی سکنہ بیری مستونگ ، حمید اللہ ولد حاجی مہر دل پرکانی سکنہ لاکھا مستونگ ، نذر گل ولد صلاح محمد قوم پرکسانہ سکنہ موسیٰ کالونی ، صفی اللہ ولد عزیز احمد پرکانی ،سکنہ کانک ، لعل محمد ولد غلام الدین پرکانی سکنہ کانک ، سرور ولد میر گل رئیسانی سکنہ کلی حقمل کانک ، ظریف خان ولد عبدالحلیم سکنہ کانک ، حاجی عزیز اللہ ولد محمد خان سکنہ کوئٹہ ، محمد آصف ولد صلاح الدین ، ابوذر ولد حضور بکش ، عبدالسلام ولد محمد شریف کی شناخت ہوگئی ہے ۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں