مستونگ میں فرنٹئیر کور کے زیر اہتمام کانک قبرستان میں شہید وطن نوابزادہ سراج رئیسانی کی قبر پر پرچم کشائی

سکیورٹی اہلکاروں اور عوام کی قربانیوں کی بدولت کل صوبے بھر میں سبز حلالی پرچم لہرا رہے ہیں،سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر تصور ستار

منگل 14 اگست 2018 18:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) مستونگ میں فرنٹئیر کور کے زیر اہتمام کانک قبرستان میں شہید وطن نوابزادہ سراج رئیسانی کی قبر پر پرچم کشائی اور پھول چڑھانے کی تقریب منعقد کی گئی،اس موقع پر سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر تصور ستار اور نوابزادہ جمال رئیسانی نے شہید کی قبر پر حاضری دی ،سانحہ مستونگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر نے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور سلامی پیش کی اس موقع پر قبائلی عمائدین، عوام اور شہداء سانحہ مستونگ کے لواحقین نے بھی شرکت کی ، تقریب سے خطاب کر تے ہوئے سیکٹر کمانڈر کوئٹہ بر یگیڈئیر تصور ستار نے کہا کہ سکیورٹی اہلکاروں اور عوام کی قربانیوں کی بدولت آج صوبے بھر میں سبز حلالی پرچم لہرا رہے ہیںشہداء کی قربانیوں کی کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا سانحہ مستونگ ملکی تاریخ میں بد ترین سانحات میں سے ہم شہداء کے لواحقین کے ہمراہ ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں