ڈپٹی کمشنر مستونگ قائم لاشاری کے زیرصدارت ضمنی الیکشن سے متعلق اعلی سطحی اجلاس

ضلعی انتظامیہ مستونگ میں صوبائی اسمبلی کی نشست کے الیکشن کو پرامن طریقے سے انعقاد یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائینگے، ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری

بدھ 19 ستمبر 2018 19:15

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر مستونگ قائم لاشاری کے زیرصدارت ضمنی الیکشن سے متعلق اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ڈسٹرکٹ رٹرنگ آفیسر، سکورٹی فورسز کے اعلی حکام اور پی بی 35 مستونگ کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے امیدواروں کوالیکشن رولز سے متعلق مکمل بریفنگ دی، اوراجلاس خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ مستونگ میں صوبائی اسمبلی کی نشست کے الیکشن کو پرامن طریقے سے انعقاد یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائینگے۔

اور کسی کو بھی الیکشن کے دوران کاسرکار میں مداخلت کی اجازت نہیں دینگے۔انھوں نے کہاکہ ووٹرزکو پرامن ماحول فراہم کرنا ہماری زمہ داری ہے جس کیلئے تمام سکورٹی فورسز اپنی زمہ داری نبارہے ہیں۔

(جاری ہے)

تاکہ ووٹرز بلاخوف و خطر اپنی قومی فریضہ کی ادائیگی کیلئے پولنگ اسٹیشن جاکر اپناقیمتی ووٹ کاسٹ کرسکے۔انھوں نے بتایا کہ مستونگ میں ٹوٹل 105 پولنگ اسٹیشنز ہیں جن میں 43 پولنگ اسٹیشنز حساس ہے اور ضلع بھر کے مختلف 123 پولنگ اسٹیشن میں سی سی ٹی کیمرے لگائے جاینگے۔

انھوں نے امیدواروں سے کہاکہ وہ بھی پرامن الیکشن کے انعقاد کیلئے اپنی زمہ داری نباتے ہوئے انتظامیہ سے مکمل تعاون کرے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان رولز عمل کرے اوررولز کیمطابق اپنے پولنگ ایجنٹس کو بھی آگاہی دے۔انکامزید کہناتھاکہ تمام امیدوار اپنی کارنرمیٹنگز اور نقل و حرکت سے متعلق ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کرتے جائیتاکہ کسی قسم کا ناخوشگوار واقع پیش نہ آئے۔

امیدواروں کی جانب سیسرکاری سکورٹی گارڈزمانگنے پر ڈپٹی کمشنر نے تمام امیدواروں کو ایک ایک سکورٹی اہلکار دینے کی یقین دہانی کرائی اور انہیں کہاکہ کہ امیدواران اپنی حفاظت کیلئے اپنے ساتھ پرائیویٹ سکورٹی گارڈز بھی رکھے اپنے سکورٹی گارڈز کاتمام ڈیٹافراہم کرے تاکہ انکواجازت نامہ جاری کرسکے۔آخر میں ڈپٹی کمشنرنے تمام امیدواروں کو الیکشن کمیشن کی جانب سے فراہم کردہ الیکشن رولز کے کتابچہ بھی فراہم کردئیے۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں