مستونگ، عوام کی بھرپور حمایت سے الیکشن میں حصہ لے رہاہوں ، کامیاب ہوکر عوام کی حقیقی نمائندگی کرونگا، میر جلیل جان محمد شہی

پیر 24 ستمبر 2018 19:10

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) نوجوان تعلیم یافتہ سیاسی وسماجی رہنماء ممتاز قبائیلی شخصیت آزاد امیدوار PB 35مستونگ میرجلیل جان محمد شہی نے مختلف علاقوں میں کارنرمیٹنگز میں قبائیلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی بھرپور حمایت سے الیکشن میں حصہ لے رہاہوں اور ان کی حمایت اور ووٹ سے انشاء اللہ کامیابی ہوکر عوام کی حقیقی نمائندگی کرونگاعلاقے کے مسائل حل کرکے عوام کی معیارزنگی بلندکرونگا، مستونگ کے اجتماعی بنیادی عوامی مسائل صحت تعلیم پانی اورزمینداروں کو بجلی کے درپیش مسائل حل کرنے کی برپور کوشش کرونگا۔

اس سے پہلے منتخب نمائندوں نے عوامی مسائل کے حل کی طرف کوئی توجع نہیں دیا۔جس کے باعث آج عوام کے مسائل میں بے تحاشا اضافہ ہوا بجلی نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے زراعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاہے اور اگر یہ سلسلہ مزید چلتارہا تو یہاں سے زراعت ختم ہو گا اور بے روزگاری کا ایک طوفان برپاہوگا۔

(جاری ہے)

جس کے حل کیلئے عوام کی ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں آکر ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرینگے۔

میرامنشور ہیکہ امن وامان قائم ہو اور تمام بنیادی مسائل تعلیم صحت اور بے روزگاری جیسے اہم مسائل کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے۔بل خصوص تعلیم پر فوکس ہوگا کہ تعلیم کو ہرہر کلی اورگائوں تک پہنچانے کیلئے تعلیمی ادارے اسکولز کالجز قائم کرنے اور اپنے مستقبل کے معماروں کو اچھی تعلیم کی زیور سے آرائستہ کرناہے۔ انہوں نے کہاکہ اس علاقے سے بہت سے سیاسی جماعتوں کے رہنمائ کامیاب ہو ئے لیکن علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ اس جدید دور میں بھی ہمارا علاقہ مختلف مسائل اور مشکلات کا شکار ہے انہوں نے علاقے کے عوام پر زور دیا کہ وہ14اکتوبر کو گھروں سے نکل کر حق و سچ کا ساتھ دے اور انتخابی نشان جگ پر مہر لگا کر حق دوستی کا ثبوت دیں۔

انھوں نے کہا کہ عوام اب باشعور ہوچکی ہیں اس بارمستونگ میں عوام اورنوجوان تبدیلی چھاتے ہیں ایسی تبدیلی جومنتخب نمائندہ مڈل کلاس سے ہو جو مستونگ میں عوام کے درمیان رہ کرعوامی مسائل پر توجہ دیں اس کیلئے ہم محنت کررہے ہیں اوراپناڈورٹوڈورورک ررہے ہیں۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں