مستونگ میں ضمنی انتخاب کے دوران معمولی جھگڑا ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

اتوار 14 اکتوبر 2018 20:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) مستونگ میں ضمنی انتخاب کے دوران معمولی جھگڑا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تفصیلات کے مطابق اتوار کو مستونگ میں کونگڑھ پولنگ اسٹیشن میں ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے آزاد امیدوار انور شاہوانی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے حامیوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کے بعد پولنگ کا عمل روک لیا گیا تاہم ایف سی لیویز اور پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں گرہوں کے درمیان صلح کروا دی جس کے بعد پولنگ کا عمل شروع کردیا گیا

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں