کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پرفائرنگ،مسلح افراد گاڑی میں سواردو افر اد کو کو زخمی کر کے نقدی لوٹ کر فرار

منگل 1 جنوری 2019 18:37

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2019ء) کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پرسورگز کے علاقے چمن ہوٹل کے قریب فائرنگ۔مسلح افراد اسلحہ کے زورپر پروبکس روک کر فائرنگ کر کے گاڈی میں سوار دو بھائیوں عبدالرزاق اور عبدالحمید کو زخمی کر کے ان سے 3 لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لکر موقع سے فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

سورگز کے رہائشیوں دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جبکہ ضلعی انتظامیہ کے مطابق واقع لین دین کے تنازعہ پر ہواہے لیویز فورس نے ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں