پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن مستونگ اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مستونگ کے درمیان معاملات افہام و تفہیم سے طے پا گئے

جمعرات 3 جنوری 2019 21:15

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2019ء) پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن مستونگ اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مستونگ کے درمیان معاملات افہام و تفہیم سے طے پا گئے ضلعی ترجمان پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے مطابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال مستونگ اور پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے درمیان عرصہ دو سال سے جاری مسائل ایک مصالحتی کمیٹی کی صورت میں بخیر خوبی طے پا گئے تفصیلات کے مطابق عرصہ دو سال سے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کئی مسائل غلط فہمیوں کی بنیاد پر تنظیم اور انتظامیہ کے درمیان کافی بے چینی پائی جا رہی تھی واضع رہے کہ اس تمام تر صورتحال میں ایپکا کے صوبائی نائب صدر و ضلع مستونگ کے صدر حاجی علی اصغر بنگلزئی سابق صوبائی چیئرمین محمد گل دہوار اور دیگر نے ایک مصالحتی کمیٹی کی صورت میں دونوں فریقین سے تفصیلی ملاقات کرکے تمام معاملات طے کئے اور اسی تسلسل میں آج بروز جمعرات باقاعدہ مستونگ کابینہ اور مصالحتی کمیٹی کی قیادت میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے تفصیلی ملاقات کی اور ایک دوسرے کے معاملات تفصیلی بحث مباحثہ کے بعد طے کرکے افہام و تفہیم کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو مل کر مزید بہتری پیدا کرکے عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کا اعادہ کیا گیا اس موقع پر پیرامیڈیکل اسٹاف مستونگ کے صدر عبدالسلام زہری علاقائی روایت کے مطابق ایم ایس کے لئے عزت افزائی کا اظہارکیا جبکہ ایم ایس نے بھی فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام اسٹاف کے مسائل حل کرنے کی ذمہ داری لیتے ہوئے اپنے اسٹاف کے حقوق کی پاسداری کی یقین دھانی کروائی واضع رہے کہ ضلعی کابینہ نے اس معاملے میں سابقہ صوبائی صدر محمد اقبال شیخ ضلع ژوب کے صدر ضلعی صدر محمد طاہر ہوتک ایپکا ہیلتھ یونٹ کے رہنماء غلام مصطفی نبی بخش بزدار کو خصوصی دعوت دی آخر میں پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن مستونگ نے مصالحتی کمیٹی اور آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں