اسسٹنٹ کمشنر مستونگ مدثراحمدقیصرانی کے زیرصدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کااجلاس منعقد

اتوار 20 جنوری 2019 19:10

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2019ء) اسسٹنٹ کمشنر مستونگ مدثراحمدقیصرانی کے زیرصدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کااجلاس منعقدہوا۔ جس میں تحصیلدار صدر تھانہ بلند خان شاہوانی ایس ایچ او سٹی عبدالقدوس آبیزئی بازار یونین کے صدر حاجی اورنگزیب قمبرانی کے علاوہ ہوٹل مالکان قصائی دودھ و سبزی فروش پرچون کے دکانداروں سمیت دیگر حکام نے شرکت کی اجلاس میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اشیاء خوردونوش سبزی پھل اور گوشت کی قیمتوں کا تعین کیاگیا جن میں بڑاگوشت ہڈی۔

380 روپے کلو۔بڑا گوشت بغیرہڈی 440روپے کلو۔چھوٹاگوشت 700 روپے اور مرغی کاریٹ کوئٹہ سے 20 روپے زیادہ مقرر۔جبکہ ممنوعہ اور ناقص گھی کے فروخت پر بھی مکمل پابندی عائدکردی گئی جن میں،کوہ نور بناسپتی۔

(جاری ہے)

اپناکنولہ آئل۔سلطان۔زائیقہ۔عمبر۔اپنا،و دیگر شامل ہیں۔اس کے علاوہ ایرانی تیل۔آٹے کا ٹیسٹ کیاجائیگا۔دودھ کا سیمپل بھی لیئے جائینگے جبکہ محکمہ حیوانات کے ڈاکٹروں کو سختی سے پابند کیا گیا کہ روزانہ کی بنیاد پر قصائیوں کے زبح کرنے والے جانوروں کا گوشت چیک کر کے اسٹیمپ لگاے۔

علاوہ ازیں ہوٹلوں میں روسٹ کی قیمت 380 روپے مقررکردی گئی۔اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قمیتیں بھی مقررکی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر مدثرقیصرانی نے کہاکہ سرکاری نرخ مقرر ہونے کے بعد مستونگ شہر میں کسی اشیاء خودونوش کی قیمتوں میں من مانی نہیں کرنے دیاجائے گا۔انھوں نے کہاکہ سرکاری نرخ نامہ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

انھوں نے تاجر برداری سے کہاکہ وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سرکاری نرخ نامہ پر عمل کریں۔کسی بھی عوامی شکایت کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لا کر موقع پر منافع خوروں کو گرفتار اور جرمانہ کیا جائے گا انھوں نے قومی شاہراہ پر قائم ہوٹل مالکان کو سختی سیہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے ہوٹلوں میں مسافروں کے سہولت کیلئے میل اور فی میل کے لیے الگ الگ واش رومز قائم کرے اور کھانے کے اشیاء میں ناقص اور غیرمعیاری و مضرصحت گھی وغیرہ استعمال کرنے سے گریزکریں۔انھوں کہاکہ وہ خود روزانہ کے بنیاد پر بازار اور قومی شاہراہ پر قائم ہوٹلوں کا دورہ کرینگے ہوٹلوں کے کچن میں عدم صفائی اور سہولیات نہ ہونے پر ہو ٹلز سیل کر دیا جائے گا۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں