کوئٹہ ،ٹو ڈی کار اور زمباد گاڑ ی کے درمیان تصادم ، 2 افراد جاں بحق ،3 افراد زخمی

ہفتہ 16 مارچ 2019 17:50

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2019ء) کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ میں الحسن ہوٹل کے قریب ٹو ڈی کار اور زمباد گاڑ ی کے درمیان تصادم ہوا،حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتوں سمیت 3 افراد زخمی ہوئے حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق پنجگور سے بتایا جاتا ہے واقع کے فوری بعد زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشیں شہید نواب غوث بخش میمویل ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

درین اثناء ایک اور ٹریفک حادثہ سنگر بائی پاس پر مسافر کوچ پھسلن کے باعث الٹ گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں