مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ گہری اور منظم سازش ہے جوناقابل برداشت اورقابل مذمت ہے، مفتی عبدالستار

جمعہ 22 مارچ 2019 18:47

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) جمعیت علمااسلام مستونگ کے ضلعی امیر سابق سنیٹر مفتی عبدالستار نے کراچی مین جیدعالم دین سابق جسٹس سپریم کورٹ شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ ایک گہری اور منظم سازش ہے جوکہ ناقابل برداشت اورقابل مذمت ہے اس ملک میں علما اکرام اہم دینی علمی شخصیات اگر غیرمحفوظ ہیں تو عام شہری کہاں محفوظ ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مذکورہ واقعہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ تمام شہریوں خصوصاً علماء اکرام کی تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے اگر حکومت شہریوں کی حفاظت نہیں کرسکتی تو انہیں اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت ملک بھر کے علمااکرام دینی وسیاسی شخصیات کی تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کرکے اصل ملزمان کوبے نقاب کرنے کیلئے عدالت تحقیقات کرایا جائے بصورت دیگر جے یوآئی اوردینی قوتیں احتجاج پرمجبور ہوجائینگے۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں