{مستونگ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن ، 9دھشت گرد ہلاک 4اہلکار زخمی

جمعرات 16 مئی 2019 20:07

w مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2019ء) مستونگ کے علاقے قابو کوہ میدان میںسی ٹی ڈی کے آپریشن میں 9دھشت گرد ہلاک کردئیے گئے جبکہ 4اہلکار زخمی ہوگئے ۔ بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاعات پر مستونگ کے علاقے قابو کوہ مہران میں کاروائی کی ، فائرنگ کے تبادلے میں 9دہشت گرد ہلاک کردئیے گئے جبکہ 4اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی نے دھشت گردوں کے ٹھکانوں س بھای مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمدکرلیا ہے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا تھاکہ مارے گئے دہشت گردوںکاتعلق کالعدم تنظیموں سے ہے جن کی لاشیں قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں