کیڈٹ کالج مستونگ میں سالانہ مقابلہ ونگ ڈرل کا انعقاد

اتوار 30 جون 2019 17:41

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2019ء) کیڈٹ کالج مستونگ میں سالانہ مقابلہ ونگ ڈرل کا انعقاد،ہرونگ سے 34کیڈٹس مقابلے میں شریک ہوئے،مقابلوں کے منصفین کیپٹن فہد صوبیدار ریاض اور حوالدارشبیراحمد تھے نتائج کیمطابق جناح،اقبال،حیدر،اورعمرونگ نے بالترتیب اول،دوئم،سوئم اور چہارم پوزیشن حاصل کی،مقابلوں کے اختتام پر مہمان خصوصی پروفیسرڈاکٹرغلامم حسین سرپرہ نے مقابلوں کے معیار کی تعریف کرتیہوئے کہاکہ اس قسم کے مقابلے میں پہلی بار دیکھااورکیڈٹس کے چاک و چوبن دستوں نے جومعیار پیش کیاوہ کسی بھی لحاظ سے آرمڈ فورسزاکیڈمیز میں زیرتربیت کیڈٹس سے کم نہیں انھوں نے کہاکہ اس قسم کے مقابلے کالج ہذا میں زیرتعلیم کیڈٹس کو دیگر تعلیمی اداروں کے طلباء ست منفرد اور ممتاز بناتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کیڈٹس کو مزید محنت کرنے کی تلقین کی۔آخر میں انھوں چیمپئن ونگ کو ٹرافی دی اور جناح ونگ کے کیڈٹ جہانگیرکو بہترین کیڈٹ کا انعام دیا۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں