درینگڑھ میں دوخانہ بدوش گروہوں میں تصادم ،تین افراد زخمی

منگل 2 جولائی 2019 23:25

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2019ء) درینگڑھ میں دوخانہ بدوش گروہوں میں تصادم تین افراد زخمی۔تفصیلات کے مطابق درینگڑھ میں تھانہ کے قریب گدانوں میں رہائش پزیر خانہ بدوش دو قبائل میں معلولی تکرار پر تصادم۔

(جاری ہے)

لاٹیوں کے وار سے تین افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو درینگڑھ لیویز فورس کے نائب رسالدار مدثر احمد کے سربرائی میں لیویز فورس نے نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا۔ابتدائی طبی امدادکے بعد ایک زخمی کو مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا۔مزیدکاروائی درینگڑھ لیویز کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں