مستونگ، ینگ ڈاکٹرز مشکل کی ہر گھڑی میں پیرامیڈیکس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، ڈاکٹر غلام سرور بنگلزئی

جمعرات 11 جولائی 2019 20:39

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2019ء) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن مستونگ کے صدر ڈاکٹر غلام سرور بنگلزئی، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نور احمد شاہوانی، سینئر ڈاکٹر یحییٰ شاہ ہاشمی، ڈاکٹر عبدالسلام قاضی ڈاکٹر ملک محمد حسن خواجہ خیل اور ڈاکٹر گوپی چند نے اپنے مشترکہ بیان میں پیرامیڈیکس ایکشن کمیٹی کی پریس کانفرنس میں پیش کردہ عوامی مسائل اور پیرامیڈیکس کے جائز مسائل کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اس بات کا یقین دلایا کہ ینگ ڈاکٹرز مشکل کی ہر گھڑی میں پیرامیڈیکس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے پیرامیڈیکل اسٹاف کو یکجا کرنے اور پیرامیڈیکس ایکشن کمیٹی بنانے میں حاجی رحمت اللہ دہوار محمد طارق کدیزئی اور دیگر دوستوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انکی محنت اور کوششوں سے آج بلوچستان بھر کے پیرامیڈیکس ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب پیرامیڈیکل اسٹاف کو اپنے جائز حقوق کے حصول میں کامیابی حاصل ہوگی ہم ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن حکومت بلوچستان وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان چیف سیکرٹری بلوچستان وزیر خزانہ سیکرٹری خزانہ وزیر صحت سیکرٹری صحت سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ پیرامیڈیکل اسٹاف کے دیرینہ مسائل اپ گریڈیشن سروس اسٹرکچر ہیلتھ پروفیشنل الاونس رسک الاونس سمیت دیگر تمام جائز مسائل کو حل کرکے ان میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں