مستونگ، صحافی فیض اللہ درانی پر حملہ بزدلانہ فعل ہے ،صحافی معاشرہ کا اہم طبقہ ہے بلا تعصب علاقے کی خدمت کرتے ہیں،مولانا آغا سید محمود شاہ

پیر 15 جولائی 2019 23:51

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2019ء) جمعیت علماء اسلام کے رکن قومی اسمبلی مولانا آغا سید محمود شاہ، ضلعی امیر مولانا سعید الرحمان فاروقی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فیصل منان نے سراوان پریس کلب مستونگ کے صدر فیض اللہ درانی پر مسلح افراد کے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک بزدلانہ فعل ہے صحافی معاشرہ کا اہم طبقہ ہے جو بلا تعصب علاقے کی خدمت کرتے ہیں اور ہمیشہ حق و سچ کی بات کرتے ہیں تاکہ معاشرہ میں شعور و تبدیلی پیدا ہوجائے اور اپنے قلم کے ذریعے غریب عوام کے مسائل کو اعلٰی حکام تک پہنچاتے ہیں انہوں نے ائی جی پولیس ڈپٹی کمشنر مستونگ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مستونگ اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر سینئر صحافی فیض اللہ درانی پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کو گرفتار کرکے انھیں کھڑی سے کھڑی سزا دیا جائے اور تمام صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں