سراوان پریس کلب مستونگ کے صدر فیض اللہ درانی پر گھر کے قریب مسلح افراد کا قاتلانہ حملہ ،زخمی ہوگئے

پیر 15 جولائی 2019 23:51

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2019ء) سراوان پریس کلب مستونگ صدر فیض اللہ درانی پر گھر کے قریب مسلح افراد کا قاتلانہ حملہ حملے میں چوٹیں آئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صبح 30:9سراوان پریس کلب کے صدر و بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنماء فیض اللہ درانی پر گھر کے 5 موٹرسائیکل سوار نقاب پو مسلح افراد نے اینٹر اور خنجر سے قاتلانہ حملہ کیا۔حملے میں انہیں معمولی چوٹیں آئی تاہم انھوں نے مسلح افراد کی جانب سے راستہ روکنے اور حملہ کرنے کے فورا بعد قریبی گلی میں بھاگ کر جان بچائی۔اس موقع پر لوگ جمع ہوگتے ہی مسلح فراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واقع کا سٹی تھانہ مستونگ میں ایف آئی ایر کیلئے درخواست دے دی۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں