اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کا گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کاریزنوتھ بوائزمڈل سکول کاریز نوتھ اور گورنمنٹ گرلز مڈل سکول لکھی باران کھڈکوچہ کا اچانک دورہ

جمعہ 27 ستمبر 2019 18:58

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر مستونگ ممتاز علی کھیتران کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ حبیب الرحمن لونی کا گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کاریزنوتھ بوائزمڈل سکول کاریز نوتھ اور گورنمنٹ گرلز مڈل سکول لکھی باران کھڈکوچہ کا اچانک دورہ۔دورے کے موقع پر گورنمنٹ گرلز مڈل سکول لکھی باران کھڈکوچہ کے گیٹ پر دن 11بجے تالا لگاہواتھا اور سکول بند تھا۔

۔صبح کیوقت سکول بند ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر حبیبب الرحمن لونی نے سخت برہمی کااظہار کیا اور کہاکہ سکول کی بندش کا حکام بالا کو رپورٹ بجوایاجائے گا۔انھوں نے کہاکہ سکول کو تالا لگا کر طالبات کی قیمتی وقت ضائع کیاجارہاہیں۔انھوں نے کہاکہ بچوں کے مستقبل سے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دیاجائیگا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے دیگر دو سکولوں کے دورے کے دوران کلاسوں کا معائنہ کیا اور طلباء سے سوالات پوچھے اساتذہ اور طلباء کی حاضریاں چیک کیے۔

سکولز کو درپیش مسائل سے آگائی حاصل کی اور اساتزہ نے انھیں سکول مسائل سے آگاہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر حبیب الرحمن لونی نے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں۔ اور قوم کے بچوں کا مستقبل اساتذہ ہی سنوار سکتے ہیں۔ طلباء کے ساتھ خوب محنت کر کے انھیں معاشرے کا کامیاب انسان بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں