کیو آر ایف لیویز فورس اور لیویز فورسز کے آفیسران کی ولی تھانہ کے حدود میں منشیات کے اڈوں پر کارروائی

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 23:51

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر مستونگ ممتاز علی کھیتران کی سر برائی میں کیو آر ایف لیویز فورس اور لیویز فورسز کے آفیسران نے ولی تھانہ کے حدود میں منشیات کے اڈوں پر سخت کاروائی کی گئی۔کاروائی کے دوران ایک منشیات فروش گرفتار منشیات برآمد کر لی۔اور منشیات کے عادی افراد بھی دہرلئے گئے۔گرفتار افراد نے منشیات فروشوں کے نام بھی بتائے اور اعتراف بھی کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مستونگ نے کوئٹہ روٹ پر چلنے والے مسافر ویگنوں اور بس مالکان کو بھی سختی سے تاکید کی ہیکہ وہ کوئٹہ سے منشیات کے عادی افراد کو اپنے گاڑیوں میں لانے سے گریز کریں۔بصورت دیگر کسی بھی گاڑی میں کوئی نشہ کا عادی پایا گیا تو اس گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیاجائے گا اور گاڑی بھی بند کر دی جائیگی۔انھوں نے کہاکہ منشیات کے لعنت کو فروخت کرنے والے سماج دشمن افراد کو ہر حال میں قانون کے گرفت میں لانے کیلئے سخت کاروائی جاری ہے۔ان عناصر کو گرفتار کے فوری طور پر جیل بجوائے جائینگے۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں