بلوچستان حکومت ہمیں انصاف فراہم کرے

میرے بھائی کے کم سن بچوں اور میری بیوی بچوں کو مذکورہ شخص کے چنگل سے آزاد کر کے بازیاب کرائے،مستونگ کے رہائشی نظام الدین شالائی کا مطالبہ

بدھ 9 اکتوبر 2019 21:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2019ء) ضلع مستونگ کے رہائشی نظام الدین شالائی نے کہاہے کہ بلوچستان حکومت ہمیں انصاف فراہم کرے میرے بھائی کے کم سن بچوں اور میری بیوی بچوں کو مذکورہ شخص کے چنگل سے آزاد کر کے بازیاب کر ایا جائے اگرایسا نہ کیاگیاتو ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ حبیب اللہ نامی شخص نے سوشل میڈیا کے ذریعے ہم پر اور میرے والد عبدالغفور پر الزام عائد کیا کہ مورخہ 10-07-2019کومیری بہن انورزادی کواغواء کیا گیا ہے یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ انورزادی نظام الدین کی زوجہ ہے اور اس کے 2بیٹے اور ایک بیٹی ہے مرحومہ انیلہ بی بی کا ایک بیٹا،ایک بیٹی جو کہ حبیب اللہ نامی شخص نے بھائیوں کے ساتھ یعنی قیصر خان،ریاست اللہ،شکر اللہ،میر اللہ وغیرہ کے ساتھ ان کے رہائش گاہ کو ٹری بروہی محلہ ماروی سیمنا جامشورہ ضلع جامشورہ میں موجود ہے حبیب اللہ نامی شخص نے ان کی اغواء کا درخواست جمع کر کے ہمیں اغواء کار ظاہر کیاہے جو کہ بالکل غلط من گھڑت بات ہے جو کہ سر اسر غلط جھوٹ پرمبنی ہے یہ کہ کوئی بھی شخص اپنے بیوی اور بچوں کوکیسے اغواء کرسکتے ہیں مذکورہ شخص ایک کریمنل/جرائم پیشہ شخص ہے اور ااثر ہونے کی وجہ سے سندھ پولیس بھی اس کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر نظر آتی ہے ۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں