صحافت مقدس پیشہ اور معا شرے کی آنکھ ہوتی ہے ،موجودہ دور میں ذرائع ابلاغ کی افادیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمستونگ

اتوار 13 اکتوبر 2019 20:55

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمستونگ احکام الدین ساتکزئی اور پرنسپل پائیلٹ سکینڈری ہائی سکول عرض محمد بنگلزئی سراوان پریس کلب مستونگ کے نو منتخب صدر فیض درانی جنرل سیکرٹری ڈاکٹرفیصک منان و تمام عہدیداروں کو پر وقار تقریب حلف برداری کی انعقاد پر دل کی عطاء گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ اور معا شرے کی آنکھ ہوتی ہے موجودہ تیز ترین دور میں زرائع ابلاغ کی ضرورت و افادیت سے کوئی انسان انکار نہیں کر سکتامیڈیا کسی بھی ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور معاشرے کو سدھارنے میں ریڈھ کی ہڈی کا کردار ادا کر سکتا ہے انھوں نے کہاکہ سراوان پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ نا مساحد حالات کے باوجود حق و سچ کا علم بلند کر کے غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کے زریئعے اپنی صحا فتی زمہ داریوں کو انتہائی خوش اصلوبی سے سر انجام دی ہے جو خراج تحسین کے مستحق ہے انہوں نیکہا امید ہے سراوان پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران اور پریس کلب کے سینئر صحافی ہمیشہ کی طرح اپنی غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے بلا رنگ و نسل اپنے پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دینے کے ساتھ ساتھ علاقے کی امن ، ترقی و خوشحالی اور بھائی چارے کی فروغ کے لیے اپنی تمام تر صحافتی صلاحیتوں کو بروکار لائینگے۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں