مستونگ،کھڈ کوچہ کے قریب مسافر کوچ اورٹرک میں تصادم ،خواتین سمیت29افرادزخمی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:00

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے علاقہ کاریزامان اللہ کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانیوالی العزیزکمپنی کے تیزرفتار مسافرکوچ اور مخالف سمت سے آنیوالی مذدا ٹرک میں خوفناک تصادم خواتین سمیت 29 افرادزخمی ہوگئے زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ تصادم اتنا خوفناک تھاکہ مسافر کوچ کے زخمی حادثے کے بعد کوچ میں پنس گئے ریسکیو ٹیموں کی بہت کوشش کے بعد زخمیوں کانکالاگیا۔

(جاری ہے)

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیوٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا۔قومی شاہراہ پر روزانہ ٹریفک کے کئی حادثات رونماہ ہورہے ہیں اور روزانہ کئی افراد زندگیاں گل ہورہے ہیں یا ہمیشہ کیلئے معزور ہوتے جارہے ہیں۔دوسری جانب قومی شاہراہ مختلف مقامات پر اسپیڈ بریکرقائم کرنے اور گاڑیوں خصوصا مسافر کوچز کا رفتار کم کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنرمستونگ کے زیرصدارت متعدد بار اجلاس منعقد ہوئے مگر تمام اجلاسیں نشستا برخاستا ثابت ہوئے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے جاسکے۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں