خصوصی مہم میں 40 ہزار سے زاہد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف ہے ،محبوب احمد اچکزئی

پولیو وائرس کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے بدقسمتی سے مستونگ سے پولیو کے مثبت کیس کا آنا پورے ضلع کے لئے نقصان دہ ہے،ڈپٹی کمشنر مستونگ

پیر 20 جنوری 2020 23:08

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احمد اچکزئی کے صدارت ڈسٹرکٹ پولیو مہم کے حوالے سیایوننگ میںٹنگ کا انعقاد کیاگیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر مستونگ حبیب الرحمن لونی ڈبلیو ایچ او کے صوبائی نمائندہ ڈاکٹر سرفراز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ ڈاکٹر سردار امیر محمد گچکی این اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر عبدالوحید علیزئی ایس ایچ او سٹی عبدالقدوس آبیزئی پولیو ایریڈیکیشن آفیسر مستونگ ڈاکٹر نوید بادینی ڈسٹرکٹ فوکل پرسن عبدالسلام زہری ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر ریاض مینگل۔

(جاری ہے)

ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹرساجدہ پرین مینگل ڈی پی سی آر فوکل پرسن حاجی ظہیر احمد سرپرہ یو سی ایم اوز ڈاکٹر ملک محمد حسن خواجہ خیل ڈاکٹر ملک عبید اللہ خواجہ خیل ڈاکٹر جمیل محمد شہی حاجی افتخار احمد آبیزئی حاجی نظام الدین قمبرانی حافظ عبدالقادر قریشی سمیت دیگر نے شرکت کی انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ خصوصی مہم میں 40 ہزار سے زاہد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف ہے پولیو وائرس کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے بدقسمتی سے مستونگ سے پولیو کے مثبت کیس کا آنا پورے ضلع کے لئے نقصان دہ ہے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا سے پولیو کا خاتمہ کیا جاچکا ہے جب کہ شعور اور آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان میں پولیو کے مثبت کیس سامنے آرہے ہیں اس کے لیے ہر شہری کو اپنی زمہ داری سمجھ کر کردار ادا کرنا ہوگا اور جو لوگ بے شعوری یا کسی اور وجہ سے پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری ہیں انکو سمجھانا اور قائل کرنا علاقے کے علماء کرام سیاسی و سماجی شخصیات کو بھرپور انداز میں کردار ادا کرتے ہوئے ضلع مستونگ کو پولیو سے پاک کرنے کا عزم کرنا ہوگا تاکہ ہمارے معصوم بچے زندگی بھر کی سے سے بچ سکیں انھوں تمام ٹیموں کوسختی سے ہدایت کی پولیومہم کو کامیاب بنانے میں بھرپورکردار اداکریں۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں