پرائس کنٹرول کمیٹی کا سخت ایکشن ،بیکریوں کی چیکنگ ،بازار میں انڈے بھی چیک کئے،متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانہ

ہفتہ 1 فروری 2020 23:54

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2020ء) پرائس کنٹرول کمیٹی کا سخت ایکشن دودھ دہی کے سیمپلز حاصل کرلئے گئے،بیکریوں کی طیکنگ کی اور بازار میں انڈے بھی چیک کئے۔متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانہ بھی کیاگیاعوام کا خیرمقدم تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احمد اچکزئی کے خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنرمستونگ حبیب الرحمن لونی کے سربرائی میں ڈپٹی ڈائیریکٹرلائیوسٹاک ڈاکٹر عبدالرزاق آبیزئی۔

ایس ایچ او سٹی عبدالقدوس آبیزئی۔صدر بازار یونین حاجی غلام سرورشاہوانی۔سنیٹرک انسپکٹر بابوشارخ خان علیزئی میونسپل کمیٹی کے ٹیکس انسپکٹر شاہ محمدصالح محمد باروزئی ودیگر کے پولیس و لیویز فورس کے بھاری نفری کے ہمراہ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اچانک مستونگ بازار کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران ہوٹلوں بیکریوں تندور سبزی فروش پکوڑے والے ریڑیوں گوشت نائی کے دکانوں اور انڈے فروش دکانوں کی سخت چیکنگ کی گئی اور ریٹ لسٹ چیک کی۔

دودھ اور دہی کے سیپل بھی لے لئے گئے بیکریوں کے کارخانوں کا بھی معائنہ کرکے صفائی اور مٹیریل چیک کیا۔لائیوسٹاک کے ڈاکٹرعبدالرزاق آبیزئی نے انڈوں کو بھی چیک کیاکہ کئی پالسٹک انڈے نہ ہو۔اور متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانہ بھی کیااور متعدد دکانداروں کو آخری وارننگ دی۔اس موقع پر اسسٹ کمشنر حبیب الرحمن لونی نے کہاکہ دودھ دہی میں ملاوٹ کرنے والے اور اشیا خوردونوش کی زیادہ قیمتیں وصول کرنے والوں اور بیکری حمام صفائی اور گوشت پر کپڑہ نہیں لگانے والے دکانداروں کے خلاف مزید سخت کاروائی عمل میں لائینگے۔

انھوں نے کہاکہ دودھ دہی کے سیمپل کالبارٹری میں ٹیسٹ کیاجائے گا ملاوٹ یا کیمیکل پایاگیا تو مزکورہ ملک شاپس اور تندرو کو سیل کیاجائے گا اور مالک کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل لائی جائیگی۔ا نھوں نے کہاکہ لوگوں کو مضرصحت اشیا خورودونوش فروخت کرنے والے اور گرانفروشوں کے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی اور نہ ہی ایسے دکاندار کسی رعایت کے مستحق ہے۔اور کسی کو بھی لوگوں کے جانوں سے کھیلنا ہرگز برداشت نہیں کرینگے۔انھوں نے دکانداروں کو سخت تنبیہ بھی کیاکہ اپنے دکانوں کے سامنے ناجائز تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر انکا سامان زفت کیاجائے گادرین اثناء عوامی حلقوں نے پرائس کنٹرول کیمیٹی کی جانب دے اقدامات کو خوش آئند قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں