مستونگ ،گرینڈ الائنس کا ڈپٹی کمشنر محبوب احمد اچکزئی کو 400جعلی ڈومیسائل کو منسوخی پر خراج تحسین پیش

اتوار 5 جولائی 2020 19:55

لله مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2020ء) گرینڈ الائنس کے چیئر مین ممتاز قبائلی وسیاسی رہنما حاجی محمد انور شاہوانی مرکزی سیکرٹری جنرل میر اقبال جان زہری مرکزی وائس چیئر مین میرجلیل احمد محمد شہی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل منظوراحمد قلندرانی ودیگر گرینڈالائنس کے رہنماوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ڈپٹی کمشنر محبوب احمد اچکزئی کو 400جعلی ڈومیسائل کو منسوخی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈی سی مستونگ کی اس جرات مندانہ اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیںانہوں نے کہا کہ ہمیں افسوس کے ساتھ کہنا پڑھتا ہیں کہ ہمارے نوجوان بیروزگاری سے تنک آکر خودکشی کرنے پر مجبور ہیں اور دوسری بلوچستان کے کوٹہ پر وفاق کی مختلف محکموں ملازمت حاصل کرنے والے 400کے قریب جعلی ڈومیسائل حاصل کرکے ہماری نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالے گئے ہیں ان میں مختلف محکموں حتی کہ گرلز پائلٹ تک مستونگ کے جعلی ڈومیسائل پر بھرتی ہوئی جسکی ہم گرینڈالائنس بھر پور مزمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مستونگ ایک چھوٹا شہر جس میں 400 کے قریب جعلی ڈومیسائل تو بقایا بلوچستان کے اضلاع کے کیا حال ہونگے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احمد اچکزئی نے جرات وبہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک فرزند بلوچستانی ہونے کا حق ادا کر دیا ہے جیسے ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیںانہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی سختی سے ہدایات نامہ جاری کیں تھے کہ چھ فیصد کوٹہ پر عمل درآمد کیا جاِئے لیکن بد قدقسمتی سے اس احکامات پر بھی عمل در آمد نہ ہو سکا جب تک تمام جعلی ڈومیسائل کینسل نہیں ہوتا تب تک کوئی اچھا ریزلٹ آنا مشکل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان کو چائیے کہ وہ بلوچستان کے کوٹہ پر وفاقی محکموں میں ملازمت حاصل کرنے والے جعلی ڈومیسائل کیخلاف کاروائی کرے تاکہ آئندہ ہمارے نوجوانوں کا حق تلفی نہ ہو۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر ڈپٹی کمشنر مستونگ کو خراج تجسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے تمام ڈپٹی کمشنرز بھی ڈی سی مستونگ کے نقش قدم پر چلنا چاہیے تاکہ جعلی ڈومیسائل کی روک تھام ہو سکے اور اصل ڈومیسائل رکھنے والوں کی حق تلفی نہ ہو سکے۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں