صحت کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، دوستین جمالدینی

پیر 6 جولائی 2020 23:51

مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) سیکرٹری صحت دوستین جمالدینی نے کہا کہ صحت کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے حالیہ کورونا وائرس کے سدباب کے لیئے صوبائی حکومت اور محکمہ صحت انتہائی متحرک ہے عوام محکمہ صحت اور حکومت کی جانب سے تمام ہدایات پر عمل پھیرا ہوکر اس عالمی وبا سے نجات پا سکتے ہیں عوام لاک ڈاون ایس او پیز پر عمل کرے صوبے کے تمام ہسپتالوں میں صحت کی تمام تر سہولیات فراہم کرنے کا عزم کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور نواب غوث بخش میموریل ہسپتال کا اچانک دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ چیف پلاننگ آفیسر عبدالرسول زہری ای پی آئی کے پراوینشل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر کمالان گچکی ڈویژنل ڈائیریکٹر ڈاکٹر شاہد محمود ڈاکٹر احمد ولی ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر ساجدہ پروین ڈی ایچ او ڈاکٹر سردار امیر محمد گچکی ڈی پی او مستونگ لیفٹیننٹ کرنل(ر) محمد احمد اسسٹنٹ کمیشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی اور دیگر بھی موجود تھے سیکرٹری صحت کو ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر ساجدہ پروین نے ہسپتال کے تمام امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اس دوران سیکرٹری صحت نے ہسپتال کے ایمرجنسی آپریشن تھیٹر لیبر روم ڈینئل سیکشن لیبارٹری کورونا آئیسولیشن وارڈز میڈیسن اسٹور ای پی آئی سینٹر اور دیگر شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا جبکہ سیکرٹری صحت نے نواب غوث بخش میموریل میں بھی انہوں نے آپریشن تھیٹر لیبر روم سمیت تمام شعبہ تفصیلی دورہ کیا جبکہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر شفیع زہری نے نے سیکرٹری صحت کو ہسپتال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اس دوران انہوں نے ہسپتال امور اور مینجمنٹ کے کارکردگی کو کافی سراہا اور انہوں نے ہسپتال کے سالانہ گرانٹ ان ایڈ کو بڑھانے کی یقین دہانی کرائی اور این آئی سی وی ڈی یونٹ کی جلد قیام میں لانے کی بھی یقین دلایا انہوں نے کہا کہ یہ ہسپتال مستونگ سمیت دیگر قریبی اضلاع کے عوام کے لیئے ایک نعمت ہے اس کو مزید فعال بنانے کے لئے ہر سطح پر اقدامات اٹھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں