انجمن تاجران کے کال پر بازار میں دوسرے روز بھی مکمل شٹرڈا ئون ہڑتال،

تمام مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند ،ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مزاکرات کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

منگل 7 جولائی 2020 21:57

مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2020ء) انجمن تاجران کے کال پر بازار میں دوسرے روز بھی مکمل شٹرڈا ئون ہڑتال، تمام مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند ،ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مزاکرات کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فوڈ اتھارٹی کی جانب سے بازار میں کاروائی کے دوران تاجر برادری کے دکانوں کو مضہر صحت اشیا فروخت کرنے پر متعدد دکانوں کو سیل اور بھاری جرمانہ عائد کرنے کے خلاف تاجریونین کے کال پر شہر میں دوسرے روز بھی مکمل شٹرڈاون ہڑتال کی جبکہ سلطان شہیدچوک پر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا مظاہرے سے تاجر یونین کے صدر غلام سرور شاہوانی میراورنگزیب قمبرانی نیشنل پارٹی کے صدر نواز بلوچ میر سکندرخان ملازئی بلوچستان نیشنل پارٹی کیمیر غفار مینگل بی ایس او کے مرکزی کمیٹی کے ممبر جہانگیرمنظور بلوچ بی ایس او پجار کے زونل صدرناصر بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ دکانداروں کو گرفتار کرکے ان سے پیسے لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کا کوئی رسید تک نہیں دیتیاور سارا رقم کرپشن کے نظر کررہیہیں۔انھوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر کا تاجربرادری کے ساتھ رویہ انتہائی نامناسب اور ہتک امیز ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور جسکے غیرقانونی اقدامات کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا واضع رہے کہ ہڑتال کے دوران شہر کے تمام تجارتی و کاروباری مراکز پرچون بیکری میڈیکل سمیت تمام دکانوں کی دو روزہ بندش سے عوام کو اشیا خوردنوش اور دیگر سودا سلف خریدنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دریں اثنا احتجاجی مظاہرہ کے بعد انجمن تاجران کی وفد نے بازار یونین کے صدر حاجی غلام سرورشاہوانی اور سرپرست اعلی میراورنگزیب قمبرانی کے قیادت میں ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احمد اچکزئی سے انکے آفس میں ملاقات کی۔ملاقات میں تاجر رہنماوں نے ڈپٹی کمشنر کو گزشتہ روزبلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کاروائی جرمانہ اور دکانیں سیل کئے جانے سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مستونگ نے تاجر رہنماوں کے وفد کو ہرممکن تعاون اور انکی تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تاجر رہنماوں کا ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مزکرات کے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں