چیئرمین منظور بلوچ کی بلوچ قومی تحریک کیلئے خدمات کو کوئی زی شعور شخص فراموش نہیں کرسکتا،حاجی محمدانورمینگل

بدھ 8 جولائی 2020 22:55

مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2020ء) چیئرمین منظور بلوچ کی بلوچ قومی تحریک کیلئے خدمات کو کوئی زی شعور شخص فراموش نہیں کرسکتا ظلم ناانصافی کے خلاف ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار ثابت رہے ڈکٹیٹر کے سخت دور میں یا دیگر کسی بھی سخت دور میں کبھی بھی انکے پاوں نہیں لرزے اور کسی قربانی سے پیچے نہیں ہٹھے شہید چئرمین منظور بلوچ کی جدائی سے بلوچستان کے سیاسی ماحول اور بلوچ قومی تحریک میں بہت بڑاخلا پیدا ہوگیا۔

شہید چئرمین منظوربلوچ کے چہلم کے موقع پر انکے آبائی گاوں کونگھڑ میں پروقار تعزیتی ریفرنس منعقد کیاجائے ریفرنس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی قیادت سمیت ضلع کے تمام سیاسی پارٹیوں کے رہنما ٹریڈیونیز شرکت کرینگے ان خیالات اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی مستونگ کے قائم مقام صدر حاجی محمدانورمینگل نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی کابینہ و تحصیل مستونگ اور تحصیل کردگاپ کے کابینہ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی کابینہ و تحصیل مستونگ اور تحصیل کردگاپ کابینہ کے مشترکہ اجلاس ضلعی قائم مقام صدرصدر حاجی محمدانورمینگل کے زیر صدارت میونسپل کمیٹی آڈیٹورئم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری سردار زادہ میر محمدحنیف رستم زئی تحصیل صدر میراورنگزیب قمبرانی تحصیل صدر کردگاپ میرجنگی خان اعزازی مہمان رکن سنٹرل کمیٹی ملک عبدالرحمن خواجہ خیل اور بی ایس او کے مرکزی کمیٹی کے رکن جہانگیر منظور بلوچ اور تینوں کابینہ کے عہدایداروں نے شرکت کی۔

۔۔۔۔اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری و سابق چئرمین بی ایس او شہید چئرمین منظور بلوچ کے حالات زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔اور انکے خدمات کا سراہاگیا۔۔اجلاس میں مشترکہ طور پر فیصلہ کیاگیا کہ شہیدمنظوربلوچ کا چہلم شہدائے بلوچستان ڈے 15جولائی کو انکے آبائی علاقہ کونگھڑ میں پروقار انداز میں منایاجائے گااور چہلم کے موقع پر معقدہ تعزیتی ریفرنس سے بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی قائدین مختلف سیاسی پارٹیوں ٹریڈیونینز کے ضلعی رہنما شرکت کرینگے۔

انھوں بلوچستان نیشنل پارٹی کے تمام یونٹ زمہ داران عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ شہید منظوربلوچ کیچہلم اور شہدائے بلوچستان ڈے 15 جولائی کے تعزیتی ریفرنس کا کامیاب بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں