نیشنل پارٹی مستونگ کی ضلعی کابینہ اور تمام تحصیلوں کے صدور و جنرل سیکرٹریز کا مشترکہ اجلاس

بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو،تنظیمیامور ممبر سازی و یونٹ سازی مہم اور پارٹی اداروں کی فعالی سمیت علاقائی مسائل کا جائز لے کر اہم فیصلے کیے گئے

بدھ 8 جولائی 2020 23:38

مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2020ء) نیشنل پارٹی مستونگ کی ضلعی کابینہ اور تمام تحصیلوں کے صدور و جنرل سیکرٹریز کا ایک اہم مشترکہ اجلاس ضلعی صدر نواز بلوچ کے زیر صدارت پارٹی کے ضلعی سیکریٹرٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن آغافاروق شاہ کے علاوہ ضلعی کابینہ کے عہدیداران جن میں سینئر نائب صدر حاجی نزیر آحمد سرپرہ ڈپٹی جنرل سیکریٹری آغا انور شاہ فنانس سکریٹری محمد گل شاہوانی ضلعی یوتھ سکریٹری خورشید بلوچ لیبر سکریٹری حاجی نزیر بگٹی تحصیل مستونگ کے صدر نثار آحمد مشوانی تحصیل مستونگروڈ کے صدر عبدالمجید بنگلزئی جنرل سکریٹری عبدالوہاب بلوچ تحصیل کھڈکوچہ کے صدر وزیر خان شاہوانی جبکہ بلوچ اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے زونل صدر ناصر بلوچ نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر سیر حاصل بحث کے علاوہ تنظمی امور ممبر سازی و یونٹ سازی مہم اور پارٹی اداروں کی فعالی سمیت علاقائی مسائل کا تفصیلی جائز لے کر اہم فیصلے کیے گئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پرانے یونٹوں کی ازسر نو فعالی اور نئے یونٹوں کی قیام جبکہ ضلع کے مختلف مقامات پر عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں پروگرامز کی انعقاد کے لیے انتظامات اور رابطے کے لیے باہمی مشاورت سے ضلعی صدر نواز بلوچ اور سینئر نائب صدر حاجی نزیر سرپرہ کی سربرائی میں ایک کمیٹی تشکیل دیے دی گئی جبکہ متعلقہ تحصیل کے صدر و جنرل سیکریٹری کمیٹی کے ممبران ہونگے۔

جبکہ صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر آغا فاروق شاہ کی سربرائی میں ایک چار رکنی کمیٹی بھی تشکیل دیں دی گئی جو پارٹی کی مزید فعالی کے لیے سینئر دوستوں سے ملاقات کرکے انکی تحفظات دور کرنے کے ساتھ ساتھ انکی تجاویز مرتب کر کے ضلعی صدر کو خصوصی رپورٹ پیش کرنے کی انھیں زمہ داری سونپ دی۔علاوہ ازیں اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ہر اتوار کو پارٹی کے ضلعی سکریٹریٹ میں ایک گھنٹہ کے لیے اسسٹڈی سرکل کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پارٹی اوربی ایس او پجار کے دوستوں کو شرکت کی ہدایت کی گئی۔

۔۔اجلاس میں پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قیادت کے فیصلوں کی بھرپور تائید کرتے ہوئے تمام عہدیداران اور ممبران کو ہدایت کی گئی کہ وہ پارٹی کے مرکزی و ضلعی فیصلوں پر ہر حال میں عملدرآمد کیا جائے اور مرتب شدہ پروگرامز کی کامیابی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں جبکہ ضلع بھر کے پارٹی کارکنوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پارٹی ڈسپلن اور فیصلوں پر عمل در آمد کرتے ہوئے پارٹی کے احتجاجی پروگرامز میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں جو کارکن پارٹی ڈسپلن کے خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ان کے خلاف پارٹی آئین کے روح سے تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر نواز بلوچ صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن آغا فاروق شاہ حاجی نذیر سرپرہ آغا انور شاہ نزیر بگٹی خورشید بلوچ نثار آحمد مشوانی مجید بنگلزئی وزیر شاہوانی ناصر بلوچ و دیگر عہدیداروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطاب کرے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے ساحل وسائل اور قومی و عوامی حقوق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگی اور سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی۔

مقررین نے بلوچستان اور بلخصوص مستونگ میں سینکڑوں کی تعداد میں جعلی و بوگس لوکل و ڈومسائل کی آڑ میں بلوچستان کے کوٹہ پر بھرتیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابق ضلعی آفیسران کی یہ گھناونی عمل سے یہاں کے سینکڑوں بے روزگار نوجوانوں کی حقوق پر ڈاکہ ڈال دیا گیا ہے۔ جس پر نیشنل پارٹی کسی صورت خاموشی اختیار نہیں کرینگے انھوں نے کہا کہ مستونگ کے 744 ملازمین میں سے 400 افراد کی لوکل ڈومسائل کی منسوخی کا اقدام ناکافی ہے انھوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہے کہ جن ملازمین کی لوکل و ڈومسائل کی ویری فیکشن کا عمل مکمل کرکے کلیر قرار دیا گیا ہے ان سب کی تمام تفصیلات پبلک کرنے کے ساتھ ساتھ جنکو جعلی قرار دے کر منسوخ کیا گیا ہے انکی بھی تمام تر تفصیلات عوام اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ شئیر کیا جائیانھوں نے جعلی ڈومسائل کے مسلے پر ایوان بالا میں موثر آواز بلند کرنے اور قراد داد لانے پر نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سینٹر میر کبیر جان محمدشہی اور پارٹی کے دیگر سینٹرز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں